المعجم الكبير للطبراني
مسند النساء— صحابیات رضی اللہ عنہن کی مسانید
عبد الله بن رافع مولى أم سلمة، عن أم سلمة باب: عبداللہ بن رافع، سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا کے آزاد کردہ غلام، کی سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایات
حدیث نمبر: 19969
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْحَاقَ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ الْمِنْهَالِ، ثنا عَبْدُ الْوَاحِدِ بْنُ زِيَادٍ، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ حَكِيمٍ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ رَافِعٍ، عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ، قَالَتْ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ مَالَنَا لَا نُذْكَرُ فِي الْقُرْآنِ كَمَا يُذْكَرُ الرِّجَالُ؟، فَلَمْ يَرُعْنِي إِلَّا وَنِدَاءٌ عَلَى الْمِنْبَرِ، وَأَنَا أُسَرِّحُ رَأْسِي فَلَفَفْتُ شَعْرِي، ثُمَّ جَعَلْتُ سَمْعِي عِنْدَ الْجَرِيدِ، فَسَمِعْتُهُ يَقُولُ: " {إِنَّ الْمُسْلِمِينَ وَالْمُسْلِمَاتِ} [الأحزاب: ٣٥] " الْآيَةَترجمہ
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، فرماتی ہیں: میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! ہمیں کیا ہوا کہ ہمارا ذکر قرآن میں اس طرح نہیں کیا جاتا جیسے مردوں کا کیا جاتا ہے؟ تو مجھے اچانک منبر پر ندا کی آواز نے چونکا دیا، جبکہ میں اپنے سر کے بال سنوار رہی تھی، تو میں نے اپنے بال لپیٹ لیے، پھر کان لگا کر سننے لگی، تو میں نے آپ ﷺ کو یہ فرماتے سنا: ”بیشک مسلمان مرد اور مسلمان عورتیں“ [سورۃ الاحزاب: 35] آخر آیت تک۔