المعجم الكبير للطبراني
مسند النساء— صحابیات رضی اللہ عنہن کی مسانید
أبو بكر بن عبد الرحمن بن الحارث بن هشام، عن أم سلمة باب: ابوبکر بن عبدالرحمٰن بن حارث بن ہشام کی سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایات
حدیث نمبر: 19895
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ، عَنِ الثَّوْرِيِّ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي بَكْرِ بْنِ عَمْرِو بْنِ حَزْمٍ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ أَبِي بَكْرِ بْنِ الْحَارِثِ بْنِ هِشَامٍ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: مَكَثَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عِنْدَ أُمِّ سَلَمَةَ ثَلَاثًا حِينَ بَنَى بِهَا، ثُمَّ قَالَ: «لَيْسَ بِكِ هَوَانٌ عَلَى أَهْلِكِ، وَإِنِّي إِنْ أُسَبِّعْ لَكِ أُسَبِّعْ لِنِسَائِي»ترجمہ
عبدالملک بن ابی بکر بن حارث بن ہشام اپنے والد سے بیان کرتے ہیں: نبی کریم ﷺ جب سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا کے پاس گئے تو تین دن ان کے ساتھ رہے، پھر فرمایا: ”تمہارے گھر والوں کی نظر میں تمہاری کوئی توہین نہیں، اور اگر میں تمہارے لیے سات دن دوں تو اپنی باقی بیویوں کے لیے بھی سات سات دن دوں گا۔“