المعجم الكبير للطبراني
مسند النساء— صحابیات رضی اللہ عنہن کی مسانید
محمد بن عمرو بن علقمة، عن أبي سلمة، عن أم سلمة باب: محمد بن عمرو بن علقمہ کی، ابوسلمہ کے واسطے سے، سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایات
حدیث نمبر: 19858
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْحَاقَ التُّسْتَرِيُّ، ثنا يَحْيَى الْحِمَّانِيُّ، ثنا أَبُو مُعَاوِيَةَ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ، عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ، قَالَتْ: قُلْتُ: " يَا رَسُولَ اللهِ إِنَّ اللهَ يَذْكُرُ الرِّجَالَ فِي كُلِّ شَيْءٍ، وَلَا يَذْكُرُنَا، فَأَنْزَلَ اللهُ {إِنَّ الْمُسْلِمِينَ وَالْمُسْلِمَاتِ وَالْمُؤْمِنِينَ وَالْمُؤْمِنَاتِ} [الأحزاب: ٣٥] الْآيَةَ إِلَى آخِرِهَا "ترجمہ
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، وہ کہتی ہیں: میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! اللہ تعالیٰ ہر چیز میں مردوں کا ذکر فرماتا ہے، ہمارا ذکر نہیں کرتا؟ تو اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل فرمائی: ”بے شک فرمانبردار مرد اور فرمانبردار عورتیں، ایمان والے مرد اور ایمان والی عورتیں...“ [سورۃ الاحزاب: 35] پوری آیت کے آخر تک۔