المعجم الكبير للطبراني
مسند النساء— صحابیات رضی اللہ عنہن کی مسانید
عون بن عبد الله بن عتبة، عن أبي سلمة، عن أم سلمة باب: عون بن عبداللہ بن عتبہ کی، ابوسلمہ کے واسطے سے، سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایات
حدیث نمبر: 19854
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ صَدَقَةَ، وَحُسَيْنُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْخَيَّاطُ، قَالَا: ثنا حَمَّادُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ عَنْبَسَةَ، ثنا أَبُو دَاوُدَ، ثنا الْمَسْعُودِيُّ، عَنْ عَوْنِ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ عُتْبَةَ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ، عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ، قَالَتْ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «مَا مِنْ عَبْدٍ يُصَابُ بِمُصِيبَةٍ، فَيَقُولُ إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ، اللهُمَّ عِنْدَكَ أَحْتَسِبُ مُصِيبَتِي، فَأْجُرْنِي فِيهَا، وَاعْقُبْنِي مِنْهَا خَيْرًا، إِلَّا آجَرَهُ اللهُ فِي مُصِيبَتِهِ، فَأَعْقَبَهُ اللهُ خَيْرًا مِنْهَا»ترجمہ
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، وہ کہتی ہیں: میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے سنا: ”جو بندہ بھی کسی مصیبت میں مبتلا ہو اور یہ کہے: ہم اللہ ہی کے ہیں اور اسی کی طرف لوٹنے والے ہیں، اے اللہ! میں تیرے پاس اپنی مصیبت کا اجر چاہتا ہوں، پس مجھے اس میں اجر عطا فرما اور اس کے بدلے میں مجھے بہتر عطا فرما، تو اللہ اسے اس کی مصیبت میں اجر عطا فرماتا ہے اور اسے اس سے بہتر بدلہ عطا فرماتا ہے۔“