المعجم الكبير للطبراني
مسند النساء— صحابیات رضی اللہ عنہن کی مسانید
باب نظر عائشة إلى جبريل عليه السلام باب: سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کا سیدنا جبریل علیہ السلام کو دیکھنا — باب
حدیث نمبر: 19399
حَدَّثَنَا أَبُو حَصِينٍ الْقَاضِي، وَالْحُسَيْنُ بْنُ إِسْحَاقَ التُّسْتَرِيُّ، قَالَا: ثنا يَحْيَى الْحِمَّانِيُّ، ثنا شَرِيكُ، عَنْ مُطِيعٍ الْغَزَّالِ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، عَنْ مَسْرُوقٍ، عَنْ عَائِشَةَ، قَالَتْ: اسْتَأْذَنَ جِبْرِيلُ عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: مَنْ هَذِهِ عِنْدَكَ؟ قَالَ: «عَائِشَةُ» ، قَالَ: فَأَقْرِئْهَا مِنِّي السَّلَامَ، قَالَ: «بَخٍ بَخٍ يَا عَائِشَةُ هَذَا جِبْرِيلُ يُقْرِئُكِ السَّلَامَ»ترجمہ
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، وہ کہتی ہیں: جبریل علیہ السلام نے نبی کریم ﷺ سے اندر آنے کی اجازت مانگی، تو کہا: آپ کے پاس یہ کون ہے؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”عائشہ۔“ انہوں نے کہا: انہیں میری طرف سے سلام کہہ دیں۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”واہ واہ، اے عائشہ! یہ جبریل تمہیں سلام کہہ رہے ہیں۔“