حدیث نمبر: 19387
حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ أَبِي الطَّاهِرِ بْنِ السَّرْحِ، وَيَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ الْعَلَّافُ الْمِصْرِيَّانِ، قَالَا: ثنا سَعِيدُ بْنُ أَبِي مَرْيَمَ، قَالَ: أَخْبَرَنَا نَافِعُ بْنُ عُمَرَ الْجُمَحِيُّ، عَنِ ابْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ، قَالَ: سَمِعْتُ عَائِشَةَ، تَقُولُ: «تُوُفِّيَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي يَوْمِي، وَفِي بَيْتِي، وَبَيْنَ سَحْرِي، وَنَحْرِي، وَجَمَعَ اللهُ بَيْنَ رِيقِي وَرِيقِهِ» ، قَالَتْ: «دَخَلَ عَلَيَّ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بِسِوَاكٍ، فَضَعُفَتْ يَدُ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَأَخَذْتُهُ فَمَضَغْتُهُ، ثُمَّ سَنَنْتُهُ بِهِ»
ترجمہ

ابن ابی ملیکہ بیان کرتے ہیں: میں نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کو یہ فرماتے سنا: رسول اللہ ﷺ کی وفات میرے دن میں، میرے گھر میں، اور میری چھاتی اور گردن کے درمیان ہوئی، اور اللہ نے میرا اور آپ ﷺ کا لعاب اکٹھا کر دیا۔ وہ کہتی ہیں: میرا بھائی عبدالرحمن مسواک لے کر میرے پاس آیا، تو نبی کریم ﷺ کا ہاتھ کمزور پڑ گیا، تو میں نے وہ مسواک لے کر چبائی، پھر آپ ﷺ کو مسواک کرا دی۔

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / مسند النساء / حدیث: 19387
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 23، صفحہ 33، حدیث 82