المعجم الكبير للطبراني
مسند النساء— صحابیات رضی اللہ عنہن کی مسانید
مناقب خديجة رضي الله عنها باب: سیدہ خدیجہ رضی اللہ عنہا کے فضائل
حدیث نمبر: 19313
حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ الْفَضْلِ الْأَسْفَاطِيُّ، ثنا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ الْخَطَّابِ، ثنا عِيسَى بْنُ مُسْلِمٍ الْهَمْدَانِيُّ، ثنا مَيْسَرَةُ بْنُ عُثْمَانَ الْأَشْجَعِيُّ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: بَيْنَمَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ جَالِسٌ مَعَ خَدِيجَةَ إِذْ أَتَاهُ جِبْرِيلُ عَلَيْهِ السَّلَامُ، فَقَالَ: «يَا مُحَمَّدُ أَقْرِئْ خَدِيجَةَ مِنِّي السَّلَامَ، وَبَشِّرْهَا بِبَيْتٍ فِي الْجَنَّةِ مِنْ قَصَبٍ لَا أَذًى فِيهِ، وَلَا نَصَبَ»ترجمہ
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں: رسول اللہ ﷺ سیدہ خدیجہ رضی اللہ عنہا کے ساتھ بیٹھے ہوئے تھے کہ جبریل علیہ السلام آپ ﷺ کے پاس آئے اور کہا: ”اے محمد! خدیجہ کو میری طرف سے سلام پہنچا دیں، اور انہیں جنت میں موتی سے بنے ایک گھر کی خوشخبری دیں، جس میں نہ کوئی تکلیف ہے اور نہ کوئی مشقت۔“