المعجم الكبير للطبراني
باب الجيم— حرف جیم سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
زائدة بن قدامة، عن سماك باب: زائدہ بن قدامہ کی سماک سے روایات
حدیث نمبر: 1917
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ النَّضْرِ الْأَزْدِيُّ، ثنا مُعَاوِيَةُ بْنُ عَمْرٍو، ثنا زَائِدَةُ، ثنا سِمَاكُ بْنُ حَرْبٍ، عَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ، قَالَ: مَا رَأَيْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَخْطُبُ قَطُّ فِي الْجُمُعَةِ إِلَّا قَائِمًا، فَمَنْ حَدَّثَكَ أَنَّهُ جَلَسَ فَكَذِّبْهُ فَإِنَّهُ لَمْ يَفْعَلْ، قَالَ: جَابِرٌ كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ «يَخْطُبُ ثُمَّ يَقْعُدُ ثُمَّ يَقُومُ فَيَخْطُبُ، وَكَانَ يَخْطُبُ خُطْبَتَيْنِ يَقْعُدُ بَيْنَهُمَا»ترجمہ
سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نے رسول اللہ ﷺ کو جمعہ کے دن کبھی بیٹھ کر خطبہ دیتے نہیں دیکھا، بلکہ ہمیشہ کھڑے ہو کر خطبہ دیتے تھے۔ جو کوئی تمہیں بتائے کہ آپ ﷺ بیٹھ کر خطبہ دیتے تھے تو اسے جھٹلا دینا، کیونکہ آپ ﷺ نے ایسا نہیں کیا۔ نبی کریم ﷺ خطبہ دیتے، پھر بیٹھ جاتے، پھر کھڑے ہو کر (دوبارہ) خطبہ دیتے، آپ ﷺ دو خطبے دیتے تھے، جن کے درمیان بیٹھتے تھے۔