المعجم الكبير للطبراني
مسند من يعرف بالكنى— کنیت سے معروف صحابہ کی مسانید
من يكنى أبا معبد أبو معبد الجهني وقد قيل إنه عبد الله بن عكيم باب: جن کی کنیت ابومعبد ہے — سیدنا ابومعبد جہنی رضی اللہ عنہ (کہا گیا: یہ عبداللہ بن عکیم ہیں)
حدیث نمبر: 19163
حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ سَلْمٍ أَبُو يَحْيَى الرَّازِيُّ، ثنا الْحَسَنُ بْنُ الزِّبْرِقَانِ الْكُوفِيُّ، ثنا الْمُطَّلِبُ بْنُ زِيَادٍ، عَنِ ابْنِ أَبِي لَيْلَى، عَنْ عِيسَى، قَالَ: دَخَلْنَا عَلَى أَبِي مَعْبَدٍ الْجُهَنِيِّ نَعُودُهُ فَقُلْنَا: أَلَا تُعِلِّقُ شَيْئًا؟ قَالَ: الْمَوْتُ أَقْرَبُ مِنْ ذَلِكَ إِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «مَنْ عَلَّقَ شَيْئًا وُكِلَ إِلَيْهِ»ترجمہ
عیسیٰ بیان کرتے ہیں کہ ہم سیدنا ابومعبد جہنی رضی اللہ عنہ کی عیادت کے لیے ان کے پاس گئے، ہم نے کہا: کیا آپ کچھ نہیں لٹکاتے (تعویذ وغیرہ)؟ انہوں نے کہا: موت اس سے زیادہ قریب ہے۔ میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے سنا ہے: ”جو شخص کوئی چیز (تعویذ وغیرہ) لٹکائے، اسے اسی کے سپرد کر دیا جاتا ہے۔“