المعجم الكبير للطبراني
مسند من يعرف بالكنى— کنیت سے معروف صحابہ کی مسانید
من يكنى أبا جابر أبو جابر الصدفي باب: جن کی کنیت ابوجابر ہے — سیدنا ابوجابر صدفی رضی اللہ عنہ
حدیث نمبر: 19140
حَدَّثَنَا أَبُو عَامِرٍ النَّحْوِيُّ، ثنا سُلَيْمَانُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الدِّمَشْقِيُّ، ثنا حُسَيْنُ بْنُ عَلِيٍّ الْكِنْدِيِّ، مَوْلَى جَرِيرٍ، عَنِ الْأَوْزَاعِيِّ، عَنْ قَيْسِ بْنِ جَابِرٍ الصَّدَفِيِّ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ: أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: «سَيَكُونُ مِنْ بَعْدِي خُلَفَاءُ، وَمِنْ بَعْدِ الْخُلَفَاءِ أُمَرَاءُ، وَمِنْ بَعْدِ الْأُمَرَاءِ مُلُوكٌ، وَمِنْ بَعْدِ الْمُلُوكِ جَبَابِرَةٌ، ثُمَّ يَخْرُجُ رَجُلٌ مِنْ أَهْلِ بَيْتِي يَمْلَأُ الْأَرْضَ عَدْلًا كَمَا مُلِئَتْ جَوْرًا، ثُمَّ يُؤَمَّرُ الْقَحْطَانِيُّ، فَوَالَّذِي بَعَثَنِي بِالْحَقِّ مَا هُوَ دُونَهُ»ترجمہ
سیدنا ابوجابر صدفی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”میرے بعد خلفاء ہوں گے، خلفاء کے بعد امراء ہوں گے، امراء کے بعد بادشاہ ہوں گے، بادشاہوں کے بعد جابر و ظالم حکمران ہوں گے، پھر میرے اہل بیت میں سے ایک شخص نکلے گا جو زمین کو عدل سے بھر دے گا جیسے وہ ظلم سے بھر چکی ہوگی، پھر قحطانی شخص حکمران بنایا جائے گا، اس ذات کی قسم جس نے مجھے حق کے ساتھ بھیجا، وہ اس سے کم نہیں ہوگا۔“