المعجم الكبير للطبراني
مسند من يعرف بالكنى— کنیت سے معروف صحابہ کی مسانید
من يكنى أبا العريان أبو العريان السلمي باب: جن کی کنیت ابوالعریان ہے — سیدنا ابوالعریان سلمی رضی اللہ عنہ
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثنا أَبُو نُعَيْمٍ، ثنا أَبُو خَلْدَةَ قَالَ: سَأَلْتُ ابْنَ سِيرِينَ قُلْتُ: أُصَلِّي وَمَا أَدْرِي رَكْعَتَيْنِ صَلَّيْتُ أَوْ أَرْبَعًا، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبُو الْعُرْيَانِ: أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلَّى يَوْمًا وَدَخَلَ الْبَيْتَ، وَكَانَ فِي الْقَوْمِ رَجُلٌ طَوِيلُ الْيَدَيْنِ، وَكَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُسَمِّيهِ ذُو الْيَدَيْنِ فَقَالَ ذُو الْيَدَيْنِ: يَا رَسُولَ اللهِ قَصُرَتِ الصَّلَاةُ أَمْ نَسِيتَ؟ قَالَ: «لَمْ تَقْصُرْ وَلَمْ أَنَسَ» قَالَ: بَلْ نَسِيتَ الصَّلَاةَ قَالَ: «فَتَقَدَّمَ فَصَلَّى بِهِمْ رَكْعَتَيْنِ، ثُمَّ سَلَّمَ، ثُمَّ كَبَّرَ فَسَجَدَ مِثْلَ سُجُودِهِ أَوْ أَطْوَلَ، ثُمَّ كَبَّرَ، وَرَفَعَ رَأْسَهُ ثُمَّ كَبَّرَ وَسَجَدَ مِثْلَ سُجُودِهِ، أَوْ أَطْوَلَ ثُمَّ كَبَّرَ وَرَفَعَ رَأْسَهُ وَلَمْ يَحْفَظْ مُحَمَّدٌ سَلَّمَ بَعْدُ أَمْ لَا»…اور لوگوں میں ایک آدمی تھا جس کے ہاتھ لمبے تھے، رسول اللہ ﷺ اسے ذوالیدین کہتے تھے۔ ذوالیدین نے عرض کیا: یا رسول اللہ! کیا نماز مختصر کر دی گئی ہے یا آپ بھول گئے؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”نہ نماز مختصر ہوئی، نہ میں بھولا۔“ اس نے کہا: بلکہ آپ نماز میں بھول گئے ہیں۔ (راوی کہتے ہیں) تو آپ ﷺ آگے بڑھے اور انہیں دو رکعتیں پڑھائیں، پھر سلام پھیرا، پھر تکبیر کہی اور اپنے معمول کے سجدے کی طرح، یا اس سے لمبا سجدہ کیا، پھر تکبیر کہی اور اپنا سر اٹھایا، پھر تکبیر کہی اور اپنے معمول کے سجدے کی طرح، یا اس سے لمبا سجدہ کیا، پھر تکبیر کہی اور اپنا سر اٹھایا۔ (راوی) محمد کو یاد نہیں کہ اس کے بعد آپ ﷺ نے دوبارہ سلام پھیرا یا نہیں۔