المعجم الكبير للطبراني
مسند من يعرف بالكنى— کنیت سے معروف صحابہ کی مسانید
من يكنى أبا حدرد أبو حدرد الأسلمي باب: جن کی کنیت ابوحدرد ہے — سیدنا ابوحدرد اسلمی رضی اللہ عنہ
حدیث نمبر: 19089
حَدَّثَنَا زَكَرِيَّا بْنُ يَحْيَى السَّاجِيُّ، ثنا أَبُو مُوسَى مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى، ثنا سَالِمُ بْنُ قُتَيْبَةَ، ثنا حَمَدُ بْنُ بَشِيرِ بْنِ أَبِي حَدْرَدٍ الْأَسْلَمِيِّ، قَالَ: حَدَّثَنِي عَمِّي، عَنْ أَبِي حَدْرَدٍ: أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «مَنْ يَسُوقُ إِبِلَنَا هَذِهِ أَوْ مَنْ يُبَلِّغُ إِبِلِنَا هَذِهِ؟» ، فَقَامَ رَجُلٌ، فَقَالَ: «مَا اسْمُكَ؟» قَالَ: فُلَانٌ قَالَ: «اجْلِسْ» ، ثُمَّ قَامَ آخَرُ، قَالَ: أَنَا فَقَالَ: «مَا اسْمُكَ؟» ، قَالَ: نَاجِيَةُ فَقَالَ: «أَنْتَ لَهَا فَسُقْهَا»ترجمہ
سیدنا ابوحدرد اسلمی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”کون ہمارے یہ اونٹ ہانک کر لے جائے گا، یا کون ہمارے یہ اونٹ پہنچائے گا؟“ ایک آدمی کھڑا ہوا، آپ ﷺ نے فرمایا: ”تمہارا نام کیا ہے؟“ اس نے کہا: فلاں۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”بیٹھ جاؤ۔“ پھر ایک اور آدمی کھڑا ہوا اور کہا: میں (لے جاؤں گا)۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”تمہارا نام کیا ہے؟“ اس نے کہا: ناجیہ۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”تم اس کے اہل ہو، انہیں ہانک لے جاؤ۔“