المعجم الكبير للطبراني
مسند من يعرف بالكنى— کنیت سے معروف صحابہ کی مسانید
من يكنى أبا صرمة أبو صرمة الأنصاري باب: جن کی کنیت ابوصرمہ ہے — سیدنا ابوصرمہ انصاری رضی اللہ عنہ
حدیث نمبر: 19034
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ دُحَيْمٍ الدِّمَشْقِيُّ، حَدَّثَنِي أَبِي، ثنا ابْنُ أَبِي فُدَيْكٍ، عَنِ الضَّحَّاكِ بْنِ عُثْمَانَ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ يَحْيَى بْنِ حَبَّانَ، عَنْ ابْنِ مُحَيْرِيزٍ الشَّامِيِّ، أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا سَعِيدٍ الْخُدْرِيَّ، وأَبَا صِرْمَةَ الْأَنْصَارِيَّ يَقُولُانِ: أَصَبْنَا سَبَايَا فِي غَزْوَةِ بَنِي الْمُصْطَلِقِ وَهِيَ الْغَزْوَةُ الَّتِي أَصَابَ فِيهَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ جُوَيْرِيَةَ بِنْتَ الْحَارِثِ وَكَانَ مِنَّا مَنْ يُرِيدُ أَنْ يَتَّخِذَ أَهْلًا وَمِنَّا مَنْ يُرِيدُ أَنْ يَسْتَمْتِعَ، ثُمَّ نَبِيعُ فَتَرَاجَعْنَا فِي الْعَزْلِ وَذَكَرْنَا ذَلِكَ لِرَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: «مَا عَلَيْكُمْ أَنْ لَا تَعْزِلُوا فَإِنَّ اللهَ قَدَّرَ مَا هُوَ خَالِقٌ إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ»ترجمہ
سیدنا ابوصرمہ انصاری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے: ...جویریہ بنت حارث کی قوم کی قیدی عورتیں ہمارے حصے میں آئیں، ہم میں سے کوئی چاہتا تھا کہ انہیں بیوی بنا لے اور کوئی چاہتا تھا کہ ان سے فائدہ اٹھائے پھر انہیں بیچ دے، چنانچہ ہم نے عزل کے بارے میں آپس میں گفتگو کی اور یہ بات رسول اللہ ﷺ سے ذکر کی، تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”تم پر کوئی حرج نہیں اگر تم عزل نہ کرو، کیونکہ اللہ نے جو کچھ قیامت تک پیدا کرنا ہے وہ پہلے سے مقرر کر رکھا ہے۔“