المعجم الكبير للطبراني
العشرة— عشرہ مبشرہ رضی اللہ عنہم
صفة طلحة بن عبيد الله رضي الله عنه باب: سیدنا طلحہ بن عبیداللہ رضی اللہ عنہ کا حلیہ
حدیث نمبر: 190
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثنا الزُّبَيْرُ بْنُ بَكَّارٍ، حَدَّثَنِي إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْمُنْذِرِ، عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ عِمْرَانَ، حَدَّثَنِي إِسْحَاقُ بْنُ يَحْيَى بْنِ طَلْحَةَ، عَنْ عَمِّهِ مُوسَى بْنِ طَلْحَةَ، قَالَ: «كَانَ طَلْحَةُ بْنُ عُبَيْدِ اللهِ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ أَبْيَضَ يَضْرِبُ إِلَى الْحُمْرَةِ، مَرْبُوعًا هُوَ إِلَى الْقِصَرِ أَقْرَبُ رَحْبَ الصَّدْرِ، عَرِيضَ الْمَنْكِبَيْنِ، إِذَا الْتَفَتَ الْتَفَتَ جَمِيعًا ضَخْمَ الْقَدَمَيْنِ»
قَالَ الزُّبَيْرُ: وَحَدَّثَنِي - يَعْنِي إِبْرَاهِيمَ بْنَ الْمُنْذِرِ -، عَنِ الْوَاقِدِيِّ، قَالَ: «كَانَ طَلْحَةُ بْنُ عُبَيْدِ اللهِ آدَمَ كَثِيرَ الشَّعْرِ لَيْسَ بِالْجَعْدِ، وَلَا السَّبْطِ، حَسَنَ الْوَجْهِ، دَقِيقَ الْعِرْنِينِ، إِذَا مَشَى أَسْرَعَ، كَانَ لَا يُغَيِّرُ شَيْبَهُ، قُتِلَ يَوْمَ الْجَمَلِ فِي جُمَادَى سَنَةَ سِتٍّ وَثَلَاثِينَ»ترجمہ
موسیٰ بن طلحہ کہتے ہیں: طلحہ بن عبیداللہ رضی اللہ عنہ کا رنگ سفید مائل بہ سرخی تھا، درمیانہ قد کے تھے، قد کچھ چھوٹے کی طرف زیادہ تھے، چوڑے سینے اور چوڑے کندھوں والے تھے، جب متوجہ ہوتے تو پورے بدن کے ساتھ متوجہ ہوتے، اور ان کے پاؤں بڑے تھے۔
زبیر (بن بکار) کہتے ہیں: مجھے ابراہیم بن منذر نے واقدی کے واسطے سے بتایا کہ طلحہ بن عبیداللہ گندمی رنگ، گھنے بالوں والے تھے، نہ گھنگریالے اور نہ بالکل سیدھے، خوبصورت چہرے والے، پتلی ناک والے تھے، جب چلتے تو تیز چلتے، اپنی سفیدی (بالوں کی) کو نہیں چھپاتے تھے۔ وہ جنگِ جمل کے دن، سنہ 36 ہجری کے جمادی میں شہید کر دیے گئے۔