❮
❯
حدیث نمبر: 18960
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَعِيدِ بْنِ أَبِي مَرْيَمَ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ الْفِرْيَابِيُّ، ثنا صُبَيْحُ بْنُ مُحْرِزٍ الْحِمْصِيُّ، ثنا أَبُو الْمُصَبِّحِ الْمَقْرَائِيُّ، قَالَ: كُنَّا نَجْلِسُ إِلَى أَبِي زُهَيْرٍ النُّمَيْرِيِّ، وَكَانَ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَيَتَحَدَّثُ فَيُحْسِنُ الْحَدِيثَ فَإِذَا دَعَا الرَّجُلُ مِنَّا بِدُعَاءٍ قَالَ: اخْتِمُوهُ بِآمِينَ، فَإِنَّ آمِينَ فِي الدُّعَاءِ مِثْلُ الطَّابَعِ عَلَى الصَّحِيفَةِ، قَالَ أَبُو زُهَيْرٍ: وَأُخْبِرُكُمْ عَنْ ذَلِكَ خَرَجْنَا مَعَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ذَاتَ لَيْلَةٍ نَمْشِي فَأَتَيْنَا عَلَى رَجُلٍ فِي خَيْمَةٍ قَدْ أَلْحَفَ فِي الْمَسْأَلَةِ فَوَقَفَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَسْتَمِعُ مِنْهُ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «أَوْجَبَ إِنْ خَتَمَ» فَقَالَ لَهُ رَجُلٌ مِنَ الْقَوْمِ: بِأَيِّ شَيْءٍ يَخْتِمُ يَا رَسُولَ اللهِ؟ قَالَ: «بِآمِينَ، إِنْ خَتَمَ بِآمِينَ فَقَدْ أَوْجَبَ» فَانْصَرَفَ الرَّجُلُ الَّذِي سَأَلَ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: «اخْتِمْ يَا فُلَانُ بِآمِينَ، وَأَبْشِرْ»
ترجمہ

ابومصبح مقرائی رحمہ اللہ کہتے ہیں: ہم سیدنا ابوزہیر نمیری رضی اللہ عنہ کے پاس بیٹھا کرتے تھے، اور وہ نبی کریم ﷺ کے صحابہ میں سے تھے۔ وہ باتیں کرتے تو بہت عمدہ باتیں کرتے۔ جب ہم میں سے کوئی شخص کوئی دعا کرتا تو وہ فرماتے: اسے آمین پر ختم کرو، کیونکہ دعا میں آمین ایسے ہے جیسے صحیفے پر مہر۔ سیدنا ابوزہیر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میں تمہیں اس کے بارے میں بتاتا ہوں: ایک رات ہم رسول اللہ ﷺ کے ساتھ پیدل نکلے، تو ہم ایک خیمے میں ایک آدمی کے پاس پہنچے جو بڑے اصرار سے دعا مانگ رہا تھا۔ رسول اللہ ﷺ ٹھہر کر اس کی دعا سننے لگے، پھر رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اگر اس نے (دعا کو) ختم کیا تو اس نے (قبولیت کو) واجب کر لیا۔“ لوگوں میں سے ایک آدمی نے آپ ﷺ سے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! وہ کس چیز سے ختم کرے؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”آمین سے، اگر اس نے آمین پر ختم کیا تو اس نے واجب کر لیا۔“ پھر وہ آدمی جس نے رسول اللہ ﷺ سے پوچھا تھا، (دعا کرنے والے کے پاس) گیا اور کہا: اے فلاں! آمین پر ختم کرو اور خوش ہو جاؤ۔

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / مسند من يعرف بالكنى / حدیث: 18960
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 22، صفحہ 296، حدیث 756