المعجم الكبير للطبراني
باب الجيم— حرف جیم سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
شعبة بن الحجاج، عن سماك باب: شعبہ بن حجاج کی سماک سے روایات
حدیث نمبر: 1896
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عِيسَى بْنِ شَيْبَةَ الْمِصْرِيُّ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ سَيَّارٍ الْمَرْوَزِيُّ، ثنا عَبْدُ اللهِ بْنُ عُثْمَانَ، أَنَا أَبِي، عَنْ شُعْبَةَ، عَنْ سِمَاكٍ، عَنْ جَابِرٍ، قَالَ: " كَانَ الصِّبْيَانُ يَمُرُّونَ بِالنَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَمِنْهُمْ مَنْ يَمْسَحْ خَدَّهُ وَمِنْهُمْ مَنْ يَمْسَحْ خَدَّيْهِ فَمَرَرْتُ بِهِ فَمَسَحَ خَدِّي قَالَ: فَكَانَ الْخَدُّ الَّذِي مَسَحَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَحْسَنَ مِنَ الْخَدِّ الْآخَرِ "ترجمہ
سماک، سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں، انہوں نے فرمایا: ”بچے نبی کریم ﷺ کے پاس سے گزرتے تھے، تو ان میں سے کوئی آپ ﷺ کا ایک رخسار چھو لیتا اور کوئی دونوں رخسار چھو لیتا“، تو میں بھی آپ ﷺ کے پاس سے گزرا تو آپ ﷺ نے میرا رخسار چھو لیا، فرماتے ہیں: تو وہ رخسار جسے نبی کریم ﷺ نے چھوا تھا، دوسرے رخسار سے زیادہ خوبصورت ہوگیا۔