حدیث نمبر: 18946
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ عِيسَى بْنُ الْمُنْذِرِ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ خَالِدٍ الْوَهْبِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ، عَنْ مَرْثَدِ بْنِ عَبْدِ اللهِ الْيَزَنِيِّ، عَنْ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْجُهَنِيِّ، قَالَ: بَيْنَمَا نَحْنُ عِنْدَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذْ طَلَعَ رَاكِبَانِ، فَلَمَّا رَآهُمَا قَالَ: «كِنْدِيَّانِ مَذْحِجِيَّانِ» فَلَمَّا أَتَيَاهُ فَإِذَا رَجُلَانِ مِنْ مَذْحِجٍ فَدَنَا أَحَدُهُمَا لِيُبَايِعَهُ، فَلَمَّا أَخَذَ بِيَدِهِ "، قَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ أَرَأَيْتَ مَنْ رَآكَ فَآمَنَ بِكَ وَصَدَّقَكَ فَاتَّبَعَكَ؟ مَاذَا لَهُ؟، قَالَ: «طُوبَى لَهُ» ، قَالَ: «ثُمَّ مَسَحَ عَلَى يَدِهِ فَانْصَرَفَ»
ترجمہ

سیدنا ابوعبدالرحمن جہنی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: ہم رسول اللہ ﷺ کے پاس بیٹھے تھے کہ اچانک دو سوار نمودار ہوئے، جب آپ ﷺ نے انہیں دیکھا تو فرمایا: ”یہ دونوں کندی اور مذحجی ہیں۔“ جب وہ آپ ﷺ کے پاس آئے تو وہ واقعی مذحج کے دو آدمی تھے۔ ان میں سے ایک آپ ﷺ سے بیعت کرنے کے لیے قریب آیا، جب اس نے آپ ﷺ کا ہاتھ پکڑا تو عرض کیا: یا رسول اللہ! آپ کا کیا خیال ہے، جو شخص آپ کو دیکھے، آپ پر ایمان لائے، آپ کی تصدیق کرے اور آپ کی پیروی کرے، اس کے لیے کیا ہے؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”اس کے لیے خوشخبری ہے۔“ پھر آپ ﷺ نے اس کے ہاتھ پر ہاتھ پھیرا اور وہ چلا گیا۔

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / مسند من يعرف بالكنى / حدیث: 18946
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 22، صفحہ 289، حدیث 742