المعجم الكبير للطبراني
باب الياء— حرف یا سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
أيمن بن ثابت أبو ثابت، عن يعلى باب: ایمن بن ثابت ابوثابت کی سیدنا یعلیٰ رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 18896
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ، وعَبْدَانُ، قَالَا: ثنا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: ثنا حُسَيْنُ بْنُ عَلِيٍّ، عَنْ زَائِدَةَ، عَنِ الرَّبِيعِ بْنِ عَبْدِ اللهِ، عَنْ أَيْمَنَ بْنِ ثَابِتٍ، عَنْ يَعْلَى بْنِ مُرَّةَ، قَالَ: سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «أَيُّمَا رَجُلٍ ظَلَمَ شِبْرًا مِنَ الْأَرْضِ، كَلَّفَهُ اللهُ أَنْ يُحْضِرَهُ حَتَّى يَبْلُغَ آخِرَ سَبْعِ أَرَضِينَ، ثُمَّ يُطَوَّقُهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ حَتَّى يُقْضَى بَيْنَ النَّاسِ»ترجمہ
سیدنا یعلی بن مرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے نبی کریم ﷺ کو یہ فرماتے سنا: ”جو شخص بھی زمین کا ایک بالشت حصہ ظلماً لیتا ہے، اللہ تعالیٰ اسے مکلف بنائے گا کہ وہ اسے ساتوں زمینوں کی آخری تہہ تک لے جائے، پھر قیامت کے دن اسے اس کا طوق پہنایا جائے گا یہاں تک کہ لوگوں کے درمیان فیصلہ ہو جائے۔“