المعجم الكبير للطبراني
باب الجيم— حرف جیم سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
شعبة بن الحجاج، عن سماك باب: شعبہ بن حجاج کی سماک سے روایات
حدیث نمبر: 1886
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ بْنُ غَنَّامٍ، ثنا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ، ح وَحَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ الْحَسَنِ، ثنا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ مُعَاذٍ، ثنا أَبِي، قَالَا: ثنا شُعْبَةُ، عَنْ سِمَاكٍ، سَمِعَ جَابِرَ بْنَ سَمُرَةَ، قَالَ: صَلَّى رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى ابْنِ الدَّحْدَاحِ وَنَحْنُ شُهُودٌ ثُمَّ أَتَى بِفَرَسٍ فَعَقَلَ حَتَّى رَكِبَهُ فَجَعَلَ يَتَوَقَّصُ بِهِ وَنَحْنُ نَسْعَى حَوْلَهُ، فَقَالَ رَجُلٌ عِنْدَ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ: إِنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «كَمْ مِنْ عِذْقٍ لِابْنِ الدَّحْدَاحِ مُعَلَّقٍ فِي الْجَنَّةِ»ترجمہ
سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: رسول اللہ ﷺ نے ابن دحداح رضی اللہ عنہ کا جنازہ پڑھایا اور ہم موجود تھے، پھر ایک گھوڑا لایا گیا تو اسے باندھا گیا یہاں تک کہ نبی کریم ﷺ اس پر سوار ہوئے، تو وہ اچھلتا ہوا چلنے لگا اور ہم اس کے گرد دوڑتے رہے، تو سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ کے پاس ایک آدمی نے کہا: نبی کریم ﷺ نے فرمایا تھا: ”ابن دحداح کے لیے جنت میں کتنی ہی کھجور کی شاخیں لٹکی ہوئی ہیں۔“