المعجم الكبير للطبراني
باب اللام ألف— حرف لام الف
عطاء بن يزيد الليثي، عن أبي ثعلبة باب: عطاء بن یزید لیثی کی سیدنا ابوثعلبہ رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 18799
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ نَائِلَةَ الْأَصْبَهَانِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي بَكْرٍ الْمُقَدَّمِيُّ، ثنا وَهْبُ بْنُ جَرِيرٍ، ثنا أَبِي، قَالَ: سَمِعْتُ النُّعْمَانَ بْنَ رَاشِدٍ، يُحَدِّثُ عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَزِيدَ، عَنْ أَبِي ثَعْلَبَةَ الْخُشَنِيِّ، قَالَ: جَلَسَ رَجُلٌ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَيْهِ خَاتَمٌ مِنْ ذَهَبٍ فَقَرَعَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَدَهُ بِقَضِيبٍ كَانَ فِي يَدِهِ ثُمَّ، غَفَلَ عَنْهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَرَمَى الرَّجُلُ بِخَاتَمِهِ فَنَظَرَ إِلَيْهِ، فَقَالَ: «أَيْنَ خَاتَمُكَ؟» ، قَالَ: أَلْقَيْتُهُ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «أَظُنُّنَا قَدْ أَوْجَعْنَاكَ وَأَغْرَمْنَاكَ»ترجمہ
سیدنا ابوثعلبہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک آدمی کے ہاتھ میں سونے کی انگوٹھی تھی، تو نبی کریم ﷺ نے اپنے ہاتھ میں موجود چھڑی سے اس کے ہاتھ پر ماری، پھر جب نبی کریم ﷺ کی توجہ اس سے ہٹی تو اس آدمی نے اپنی انگوٹھی پھینک دی۔ آپ ﷺ نے اس کی طرف دیکھا اور پوچھا: ”تیری انگوٹھی کہاں ہے؟“ اس نے کہا: میں نے اسے پھینک دیا۔ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”میرا خیال ہے کہ ہم نے تجھے تکلیف اور نقصان ہی پہنچایا ہو گا۔“