المعجم الكبير للطبراني
باب الهاء— حرف ہا سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
ما أسند أبو شريح الخزاعي سعيد المقبري، عن أبي شريح باب: سیدنا ابوشریح خزاعی رضی اللہ عنہ کی مرویات — سعید مقبری کی ان سے روایات
حدیث نمبر: 18698
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ بْنُ غَنَّامٍ، ثنا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، ح وَحَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْحَاقَ التُّسْتَرِيُّ قَالَ: ثنا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، قَالَا: ثنا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَجْلَانَ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي سَعِيدٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي شُرَيْحٍ الْخُزَاعِيِّ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «مَنْ كَانَ يُؤْمِنُ بِاللهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ فَلْيُكْرِمْ ضَيْفَهُ، جَائِزَتُهُ يَوْمٌ وَلَيْلَةٌ، وَلَا يَحِلُّ لَهُ أَنْ يَثْوِيَ عِنْدَ صَاحِبِهِ حَتَّى يُخْرِجَهُ، الضِّيَافَةُ ثَلَاثَةٌ، فَمَا أَنْفَقَ بَعْدُ عَلَيْهِ فَهُوَ صَدَقَةٌ»ترجمہ
سیدنا ابوشریح خزاعی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”جو اللہ اور یومِ آخرت پر ایمان رکھتا ہو وہ اپنے مہمان کی عزت کرے، اس کی مہمان نوازی ایک دن اور ایک رات ہے، اور اس کے لیے حلال نہیں کہ وہ اپنے میزبان کے پاس اتنا ٹھہرے کہ اسے نکالنا پڑے، مہمانی تین دن ہے، اس کے بعد جو کچھ اس پر خرچ کیا جائے وہ صدقہ ہے۔“