المعجم الكبير للطبراني
باب الجيم— حرف جیم سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
عبد الملك بن عمير، عن جابر بن سمرة باب: عبدالملک بن عمیر کی سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 1868
حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ الْفَسَوِيُّ، ثنا عَبْدُ الْجَبَّارِ بْنُ عَاصِمٍ، ح وَحَدَّثَنَا عَبْدَانُ بْنُ أَحْمَدَ، ثنا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عُبَيْدِ اللهِ الْحَلَبِيُّ، قَالَا: ثنا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ عَمْرٍو، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ، عَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ، أَنَّ رَجُلًا، سَأَلَ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ أُصَلِّي فِي الثَّوْبِ الَّذِي أُجَامِعُ فِيهِ؟ قَالَ: «نَعَمْ، إِلَّا أَنْ تَرَى فِيهِ شَيْئًا فَتَغْسِلَهُ»ترجمہ
عبدالملک، سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ ایک آدمی نے نبی کریم ﷺ سے پوچھا: یا رسول اللہ، کیا میں اسی کپڑے میں نماز پڑھ سکتا ہوں جس میں میں اپنی بیوی سے صحبت کرتا ہوں؟ فرمایا: ”ہاں، الا یہ کہ تم اس میں کچھ اثر دیکھو تو اسے دھو لو۔“