المعجم الكبير للطبراني
باب الهاء— حرف ہا سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
حميد بن هلال، عن هشام بن عامر باب: حمید بن ہلال کی سیدنا ہشام بن عامر رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 18665
حَدَّثَنَا أَبُو مُسْلِمٍ الْكَشِّيُّ، ثنا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ، ثنا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ حُمَيْدِ بْنِ هِلَالٍ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عَامِرٍ قَالَ اشْتَدَّتِ الْجِرَاحَاتُ يَوْمَ أُحُدٍ فَشَكَوْا إِلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْجِرَاحَاتِ، فَقَالَ: «احْفِرُوا وَأَوْسِعُوا وَأَحْسِنُوا وَادْفِنُوا الِاثْنَيْنِ وَالثَّلَاثَةَ فِي الْقَبْرِ وَقَدِّمُوا أَكْثَرَهُمْ قُرْآنًا» فَقَدَّمُوا أَبِي بَيْنَ يَدَيْ رَجُلَيْنِترجمہ
سیدنا ہشام بن عامر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: غزوہ اُحد کے دن زخم شدید ہو گئے تو صحابہ نے رسول اللہ ﷺ سے زخموں کی شکایت کی، آپ ﷺ نے فرمایا: ”قبر کھودو، کشادہ اور اچھی بناؤ، اور دو دو یا تین تین کو ایک قبر میں دفن کرو، اور جسے قرآن زیادہ یاد ہو اسے آگے رکھو۔“ چنانچہ میرے والد کو دو آدمیوں سے آگے رکھا گیا۔