المعجم الكبير للطبراني
باب الهاء— حرف ہا سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
من اسمه هاشم هاشم بن عتبة بن أبي وقاص قتل مع علي يوم صفين باب: جن کا نام ہاشم ہے — سیدنا ہاشم بن عتبہ بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ، صفین کے دن سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے ساتھ شہید ہوئے
حدیث نمبر: 18653
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يَحْيَى الْحُلْوَانِيُّ، ثنا سَعِيدُ بْنُ سُلَيْمَانَ، عَنْ سِنَانِ بْنِ هَارُونَ، ثنا أَشْعَثُ بْنُ سَوَّارٍ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، قَالَ: «صَلَّى عَلِيٌّ يَوْمَ صِفِّينَ عَلَى عَمَّارِ بْنِ يَاسِرٍ وَهَاشِمِ بْنِ عُتْبَةَ، وَكَانَ عَمَّارُ أَقْرَبَهُمَا إِلَى عَلِيٍّ وَكَانَ هَاشِمُ أَقْرَبَهُمَا إِلَى الْقِبْلَةِ»ترجمہ
شعبی رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں: سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے جنگ صفین کے دن سیدنا عمار بن یاسر اور ہاشم بن عتبہ رضی اللہ عنہما کی نمازِ جنازہ پڑھائی، عمار رضی اللہ عنہ ان دونوں میں سے علی رضی اللہ عنہ سے زیادہ قریب تھے، اور ہاشم رضی اللہ عنہ ان دونوں میں سے قبلے کی طرف زیادہ قریب تھے۔