المعجم الكبير للطبراني
باب الجيم— حرف جیم سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
عبد الملك بن عمير، عن جابر بن سمرة باب: عبدالملک بن عمیر کی سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 1864
حَدَّثَنَا عَبْدَانُ بْنُ أَحْمَدَ، ثنا زَيْدُ بْنُ الْحَرِيشِ، حَدَّثَنَا رَوْحُ بْنُ عَطَاءِ بْنِ أَبِي مَيْمُونَةَ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ عُمَيْرٍ، عَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ، قَالَ: أَتَى أَعْرَابِيٌّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ مَا تَقُولُ فِي الضبِ؟ فَقَالَ: «مُسِخَتْ أُمَّةٌ مِنْ بَنِي إِسْرَائِيلَ لَا أَدْرِي أَيَّ الدَّوَابِّ مُسِخَتْ، وَلَا آمُرُ بِهِ وَلَا أَنْهَى عَنْهُ»ترجمہ
عبدالملک بن عمیر، سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں، انہوں نے فرمایا: ایک دیہاتی رسول اللہ ﷺ کے پاس آیا، اس نے کہا: یا رسول اللہ، آپ ضب (گوہ) کے بارے میں کیا فرماتے ہیں؟ فرمایا: ”بنی اسرائیل کی ایک قوم کی صورت بدل دی گئی تھی، مجھے معلوم نہیں وہ کون سا جانور بنائی گئی تھی، اور میں نہ اس کا حکم دیتا ہوں اور نہ اس سے منع کرتا ہوں۔“