المعجم الكبير للطبراني
باب الجيم— حرف جیم سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
عبد الملك بن عمير، عن جابر بن سمرة باب: عبدالملک بن عمیر کی سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 1862
حَدَّثَنَا بِشْرُ، ثنا الْحُمَيْدِيُّ، ثنا سُفْيَانُ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ عُمَيْرٍ، عَنْ جَابِرٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «يَكُونُ بَعْدِي اثْنَا عَشَرَ أَمِيرًا» ثُمَّ قَالَ كَلِمَةً لَمْ أَفْهَمْهَا فَسَأَلْتُ أَبِي: مَاذَا قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ قَالَ: «كُلُّهُمْ مِنْ قُرَيْشٍ»ترجمہ
عبدالملک بن عمیر، سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں، انہوں نے فرمایا: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”میرے بعد بارہ امیر ہوں گے“، پھر آپ ﷺ نے ایک ایسی بات فرمائی جو میں نہ سمجھ سکا، تو میں نے اپنے والد سے پوچھا: رسول اللہ ﷺ نے کیا فرمایا؟ انہوں نے کہا: ”وہ سب قریش میں سے ہوں گے۔“