المعجم الكبير للطبراني
باب الواو— حرف واؤ سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
زياد بن أبي الجعد، عن وابصة باب: زیاد بن ابی جعد کی سیدنا وابصہ رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 18600
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ شَبِيبٍ الْعَسَّالُ الْأَصْبَهَانِيُّ، ثنا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَمْرٍو الْبَجَلِيُّ، ثنا الْحَسَنُ بْنُ الصَّبَّاحِ، عَنْ حُصَيْنِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ هِلَالِ بْنِ يَسَافٍ، عَنْ زِيَادِ بْنِ أَبِي الْجَعْدِ قَالَ: " أَخَذَ بِيَدِي فَأَقَامَنِي عَلَى رَجُلٍ يُقَالُ لَهُ وَابِصَةُ بْنُ مَعْبَدٍ فَقَالَ: وَهُوَ يَسْمَعُ حَدَّثَنِي هَذَا أَنَّ رَجُلًا صَلَّى خَلْفَ الصُّفُوفِ فَأَمَرَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يُعِيدَ الصَّلَاةَ فَأَعَادَ "ترجمہ
ہلال بن یساف بیان کرتے ہیں: زیاد بن ابی الجعد نے میرا ہاتھ پکڑا اور مجھے وابصہ بن معبد نامی ایک شخص کے پاس لے گئے، اور کہا، جبکہ وہ خود سن رہے تھے: اس بزرگ نے مجھے بتایا کہ ایک شخص نے صفوں کے پیچھے نماز پڑھی تو نبی کریم ﷺ نے اسے نماز دہرانے کا حکم دیا، چنانچہ اس نے نماز دہرائی۔