المعجم الكبير للطبراني
باب الواو— حرف واؤ سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
زياد بن أبي الجعد، عن وابصة باب: زیاد بن ابی جعد کی سیدنا وابصہ رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 18598
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ خَالِدٍ الْحَرَّانِيُّ، ثنا أَبِي، ثنا زُهَيْرٌ، ثنا حُصَيْنٌ، عَنْ هِلَالِ بْنِ يَسَافٍ قَالَ: قَامَ بِي زِيَادُ بْنُ أَبِي الْجَعْدِ عَلَى وَابِصَةَ بْنِ مَعْبَدٍ، قَالَ: حَدَّثَنِي هَذَا الشَّيْخُ وَهُوَ يَسْمَعُ: «أَنَّ رَجُلًا صَلَّى خَلْفَ الصُّفُوفِ فَأَمَرَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَعَادَ الصَّلَاةَ»ترجمہ
ہلال بن یساف بیان کرتے ہیں: زیاد بن ابی الجعد مجھے وابصہ بن معبد رضی اللہ عنہ کے پاس لے گئے، اور کہا: اس بزرگ نے مجھے یہ حدیث بیان کی، جبکہ وہ خود سن رہے تھے: ”ایک شخص نے صفوں کے پیچھے نماز پڑھی تو نبی کریم ﷺ نے اسے حکم دیا، چنانچہ اس نے نماز دہرائی۔“