المعجم الكبير للطبراني
باب الجيم— حرف جیم سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
جعفر بن أبي ثور، عن جابر بن سمرة باب: جعفر بن ابی ثور کی سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 1853
حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ الْمُثَنَّى، ثنا مُسَدَّدٌ، ح وَحَدَّثَنَا طَالِبُ بْنُ قُرَّةَ الْأَذَنِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عِيسَى الطَّبَّاعُ، ح وَحَدَّثَنَا أَبُو حُصَيْنٍ الْقَاضِي، ثنا يَحْيَى الْحِمَّانِيُّ، قَالُوا: ثنا أَبُو عَوَانَةَ، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ مَوْهَبٍ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ أَبِي ثَوْرٍ، عَنْ جَابِرٍ، قَالَ: كُنْتُ جَالِسًا عِنْدَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَسُئِلَ: أَنَتَوَضَّأُ مِنْ لُحُومِ الْإِبِلِ؟ فَقَالَ: «نَعَمْ فَتَوَضَّئُوا مِنْ لُحُومِ الْإِبِلِ» ، فَقَالُوا: أَنُصَلِّي فِي مَبَارِكِ الْإِبِلِ؟ قَالَ: «لَا» ، قَالُوا: أَنَتَوَضَّأُ مِنْ لُحُومِ الْغَنَمِ؟ قَالَ: «إِنْ شِئْتَ فَتَوَضَّأْ وَإِنْ شِئْتَ فَلَا تَوَضَّأْ» ، قَالُوا: أَنُصَلِّي فِي مَرَابِضِ الْغَنَمِ؟ قَالَ: «نَعَمْ»ترجمہ
عثمان بن عبداللہ بن موہب، جعفر بن ابی ثور سے، وہ سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں، انہوں نے فرمایا: میں رسول اللہ ﷺ کے پاس بیٹھا تھا کہ آپ ﷺ سے پوچھا گیا: کیا ہم اونٹ کا گوشت کھانے کے بعد وضو کریں؟ فرمایا: ”ہاں، اونٹ کا گوشت کھانے کے بعد وضو کرو“، انہوں نے کہا: کیا ہم اونٹوں کے باڑے میں نماز پڑھیں؟ فرمایا: ”نہیں“، انہوں نے کہا: کیا ہم بکری کا گوشت کھانے کے بعد وضو کریں؟ فرمایا: ”اگر چاہو تو وضو کر لو اور اگر چاہو تو نہ کرو“، انہوں نے کہا: کیا ہم بکریوں کے باڑے میں نماز پڑھیں؟ فرمایا: ”ہاں“۔