حدیث نمبر: 18522
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ زُهَيْرٍ التُّسْتَرِيُّ، ثنا عَبْدُ اللهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ يَحْيَى بْنِ أَبِي بُكَيْرٍ، ثنا يَحْيَى بْنُ أَبِي بُكَيْرٍ، ثنا عَبْدُ الْغَفَّارِ بْنُ الْقَاسِمِ، عَنْ عَوْنِ بْنِ أَبِي جُحَيْفَةَ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: خَرَجَ بِلَالٌ بِالْهَاجِرَةِ فَأَذَّنَ، ثُمَّ دَخَلَ، فَخَرَجَ بِتَوْرٍ فِيهِ فَضْلُ وَضُوءِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مُمْسَكَةٌ بِيَدِهِ، لَوْ وَضَعَهُ بِالْأَرْضِ كَسَرَهُ النَّاسُ فَجَعَلُوا يَتَنَاوَلُونَ فَمُصِيبٌ مِنْهُ ومُتَنَضِّحٌ عَلَيْهِ بِالْمَاءِ، فَذَكَرَ الْحَدِيثَ
ترجمہ

سیدنا ابوجحیفہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: سیدنا بلال رضی اللہ عنہ دوپہر کی گرمی میں نکلے اور اذان دی، پھر اندر گئے تو رسول اللہ ﷺ کے وضو کا بچا ہوا پانی ایک برتن میں لے کر نکلے، اسے اپنے ہاتھ میں تھامے ہوئے تھے، اگر وہ اسے زمین پر رکھ دیتے تو لوگ اسے توڑ دیتے، چنانچہ لوگ اسے لینے لگے، کوئی اس میں سے کچھ پا لیتا اور کوئی اس کے پانی سے تر ہو جاتا، پھر راوی نے باقی حدیث بیان کی۔

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب الواو / حدیث: 18522
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 22، صفحہ 118، حدیث 302