المعجم الكبير للطبراني
باب الواو— حرف واؤ سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
زيد بن أبي أنيسة، عن عون بن أبي جحيفة باب: زید بن ابی انیسہ کی عون بن ابی جحیفہ سے روایات
حدیث نمبر: 18520
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْحَاقَ التُّسْتَرِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ وَهْبِ بْنِ أَبِي كَرِيمَةَ الْحَرَّانِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ سَلَمَةَ، عَنْ أَبِي عَبْدِ الرَّحِيمِ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَبِي أُنَيْسَةَ، عَنِ ابْنِ أَبِي جُحَيْفَةَ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: «نَزَلْنَا مَعَ نَبِيِّ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِالْأَبْطَحِ فَنَادَى بِلَالٌ بِصَلَاةِ الظُّهْرِ، فَجَاءَ إِلَى نَبِيِّ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَدَخَلَ عَلَيْهِ فِي بَيْتٍ وَأَدْخَلَ مَعَهُ تَوْرًا مِنْ مَاءٍ مِنْ أُدُمٍ، فَتَوَضَّأَ نَبِيُّ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَبَقِيَتْ فِيهِ بَقِيَّةٌ، ثُمَّ خَرَجَ، فَلَقَدْ رَأَيْتُنَا نَبْتَدِرُ، ثُمَّ أَخَذَ بِلَالٌ عَنَزَةً، فَرَكَزَهَا فَخَرَجَ نَبِيُّ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَصَلَّى بِنَا رَكْعَتَيْنِ، وَلَقَدْ رَأَيْتُ الْمَرْأَةَ وَالْكَلْبَ تَمُرُّ بَيْنَ أَيْدِينَا وَنَحْنُ نُصَلِّي»ترجمہ
سیدنا ابوجحیفہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ہم نبی کریم ﷺ کے ساتھ ابطح میں اترے، سیدنا بلال رضی اللہ عنہ نے ظہر کی نماز کے لیے پکارا اور نبی کریم ﷺ کے پاس آئے، آپ ﷺ کے پاس ایک گھر میں داخل ہوئے اور اپنے ساتھ چمڑے کا پانی کا ایک برتن لے گئے، تو نبی کریم ﷺ نے وضو کیا اور اس میں کچھ پانی بچ گیا، پھر آپ ﷺ باہر تشریف لائے تو ہم اس بچے ہوئے پانی کی طرف لپکتے دیکھے گئے۔ پھر سیدنا بلال رضی اللہ عنہ نے ایک نیزہ لے کر گاڑ دیا تو نبی کریم ﷺ نکلے اور ہمیں دو رکعت نماز پڑھائی، اور میں نے دیکھا کہ عورت اور کتا ہمارے سامنے سے گزر رہے تھے جبکہ ہم نماز پڑھ رہے تھے۔