المعجم الكبير للطبراني
باب الواو— حرف واؤ سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
أبو خالد الدالاني، عن عون بن أبي جحيفة باب: ابوخالد دالانی کی عون بن ابی جحیفہ سے روایات
حدیث نمبر: 18473
حَدَّثَنَا الْمُفَضَّلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْجَنَدِيُّ، ثنا أَبُو حُمَةَ مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ، ثنا أَبُو قُرَّةَ قَالَ: ذَكَرَ ابْنُ جُرَيْجٍ، عَنْ أَبِي خَالِدٍ، أَخْبَرَهُ عَنْ عَوْنِ بْنِ أَبِي جُحَيْفَةَ، عَنْ أَبِيهِ أَبِي جُحَيْفَةَ قَالَ: «صَلَّيْتُ مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِالْأَبْطَحِ، وَكَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي قُبَّةٍ مِنْ أَدَمٍ فَتَوَضَّأَ مِنْ تَوْرِ حِجَارَةٍ، فَخَرَجَ بِلَالٌ بِفَضْلِهِ فَصَلَّى الظُّهْرَ وَالْعَصْرَ يَمُرُّ بَيْنَ يَدَيْهِ الرَّجُلُ وَالْمَرْأَةُ وَالْحِمَارُ مِنْ وَرَاءِ الْحَرْبَةِ»ترجمہ
سیدنا ابوجحیفہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: میں نے نبی کریم ﷺ کے ساتھ ابطح میں نماز پڑھی۔ نبی کریم ﷺ چمڑے کے ایک خیمے میں تھے، آپ ﷺ نے پتھر کے ایک برتن سے وضو کیا، پھر سیدنا بلال رضی اللہ عنہ آپ ﷺ کے وضو کا بچا ہوا پانی لے کر نکلے۔ آپ ﷺ نے ظہر اور عصر پڑھائی جبکہ آدمی، عورت اور گدھا نیزے کے پیچھے سے گزر رہے تھے۔