❮
❯
حدیث نمبر: 18443
حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ حَمَّادٍ الرَّمْلِيُّ، ثنا يَزِيدُ بْنُ خَالِدِ بْنِ مُرْسَلٍ قَالَ: ثنا رُدَيْحُ بْنُ عَطِيَّةَ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ أَبِي عَبْلَةَ، عَنِ الْغَرِيفِ بْنِ الدَّيْلَمِيِّ، عَنْ وَاثِلَةَ بْنِ الْأَسْقَعِ قَالَ: أَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَفَرٌ مِنْ بَنِي سُلَيْمٍ، فَقَالُوا: يَا رَسُولَ اللهِ، إِنَّا نُصِيبُ سَبَايَا وَإِنَّا نَعْزِلُ عَنْهُنَّ قَالَ: «وَإِنَّكُمْ لَتَفْعَلُونَ» قَالُوا: نَعَمْ قَالَ: «مَا مِنْ نَسَمَةٍ أَرَادَ اللهُ أَنْ تَخْرُجَ مِنْ صُلْبِ رَجُلٍ إِلَّا وَهِي خَارِجَةٌ، إِنْ شَاءَ، وَإِنْ أَبَى فَلَا عَلَيْكُمْ أَنْ لَا تَفْعَلُوا»
ترجمہ

سیدنا واثلہ بن اسقع رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ بنو سلیم کے کچھ لوگ نبی کریم ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے اور عرض کیا: یا رسول اللہ! ہمیں جنگ میں قیدی عورتیں ملتی ہیں اور ہم ان سے عزل کرتے ہیں۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”کیا واقعی تم ایسا کرتے ہو؟“ انہوں نے عرض کیا: جی ہاں۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”جس جان کو اللہ کسی مرد کی پشت سے نکالنا چاہتا ہے وہ ضرور نکل کر رہے گی، وہ (مرد) چاہے یا انکار کرے، لہٰذا تم پر کوئی حرج نہیں کہ تم ایسا نہ کرو۔“

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب الواو / حدیث: 18443
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 22، صفحہ 93، حدیث 223