المعجم الكبير للطبراني
باب الواو— حرف واؤ سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
الغريف بن الديلمي، عن واثلة باب: غریف بن دیلمی کی سیدنا واثلہ رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 18440
حَدَّثَنَا أَبُو زُرْعَةَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَمْرٍو الدِّمَشْقِيُّ، ثنا أَبُو مُسْهِرٍ، ثنا يَحْيَى بْنُ حَمْزَةَ، حَدَّثَنِي إِبْرَاهِيمُ بْنُ أَبِي عَبْلَةَ، حَدَّثَنِي الْغَرِيفُ بْنُ عَيَّاشِ بْنِ فَيْرُوزٍ الدَّيْلَمِيُّ، عَنْ وَاثِلَةَ بْنِ الْأَسْقَعِ قَالَ: خَرَجْنَا مَعَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي غَزَاةِ تَبُوكَ، فَجَاءَ نَاسٌ مِنْ بَنِي سُلَيْمٍ فَقَالُوا: يَا رَسُولَ اللهِ، إِنَّ صَاحِبًا لَنَا قَدْ أَوْجَبَ قَالَ: «فَلْيُعْتَقْ عَنْهُ رَقَبَةٌ يَفُكُّ اللهُ بِكُلِّ عُضْوٍ مِنْهُ عُضْوًا مِنْهُ مِنَ النَّارِ»ترجمہ
سیدنا واثلہ بن اسقع رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ہم رسول اللہ ﷺ کے ساتھ غزوہ تبوک میں نکلے، تو بنو سلیم کے کچھ لوگ آئے اور عرض کیا: یا رسول اللہ! ہمارے ایک ساتھی نے جہنم واجب کر لی ہے۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”اس کی طرف سے ایک غلام آزاد کیا جائے، اللہ اس کے ہر عضو کے بدلے اس کا ایک عضو آگ سے آزاد کرے گا۔“