المعجم الكبير للطبراني
باب الجيم— حرف جیم سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
أبو خالد الوالبي، عن جابر اسمه هرم بن هرمز باب: ابوخالد والبی کی سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایات، جن کا نام ہرم بن ہرمز ہے
حدیث نمبر: 1842
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ بْنُ غَنَّامٍ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ نُمَيْرٍ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي عُبَيْدَةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ أَبِي خَالِدٍ الْوَالِبِيِّ، عَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ، قَالَ: «أَوَّلُ مَنْ رَمَى بِسَهْمٍ فِي سَبِيلِ اللهِ سَعْدٌ»ترجمہ
ابوخالد والبی بیان کرتے ہیں کہ سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”اللہ کی راہ میں سب سے پہلے تیر چلانے والے سعد رضی اللہ عنہ تھے۔“