المعجم الكبير للطبراني
باب الواو— حرف واؤ سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
كليب بن شهاب أبو عاصم الجرمي، عن وائل بن حجر باب: کلیب بن شہاب ابوعاصم جرمی کی سیدنا وائل بن حجر رضی اللہ عنہ سے روایات
حَدَّثَنَا الْمِقْدَامُ بْنُ دَاوُدَ، ثنا أَسَدُ بْنُ مُوسَى، ح وَحَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثنا حَجَّاجُ بْنُ الْمِنْهَالِ قَالَا: ثنا أَبُو عَوَانَةَ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ كُلَيْبٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ وَائِلٍ الْحَضْرَمِيِّ قَالَ: قُلْتُ: «لَأَنْظُرَنَّ إِلَى صَلَاةِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَيْفَ يُصَلِّي، فَقَامَ فَاسْتَقْبَلَ الْقِبْلَةَ فَكَبَّرَ وَرَفَعَ يَدَيْهِ حَتَّى حَاذَى بِهِمَا أُذُنَيْهِ، ثُمَّ قَبَضَ بِالْيُمْنَى عَلَى الْيُسْرَى، ثُمَّ رَكَعَ فَرَفَعَ يَدَيْهِ فَحَاذَى بِهِمَا أُذُنَيْهِ، ثُمَّ وَضَعَ كَفَّيْهِ عَلَى رُكْبَتَيْهِ، ثُمَّ رَفَعَ رَأْسَهُ وَرَفَعَ يَدَيْهِ فَحَاذَى بِهِمَا أُذُنَيْهِ، ثُمَّ سَجَدَ فَوَضَعَ رَأْسَهُ بَيْنَ كَفَّيْهِ، ثُمَّ صَلَّى رَكْعَةً أُخْرَى مِثْلَهَا، ثُمَّ جَلَسَ فَافْتَرَشَ رِجْلَهُ الْيُسْرَى، ثُمَّ دَعَا وَوَضَعَ كَفَّهُ الْيُسْرَى عَلَى رُكْبَتِهِ الْيُسْرَى، وَكَفَّهُ الْيُمْنَى عَلَى رُكْبَتِهِ الْيُمْنَى، وَدَعَا بِالسَّبَّابَةِ»سیدنا وائل بن حجر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نے کہا: میں ضرور رسول اللہ ﷺ کی نماز دیکھوں گا کہ آپ ﷺ کیسے نماز پڑھتے ہیں، تو آپ ﷺ کھڑے ہوئے، قبلہ رخ ہوئے، تکبیر کہی اور اپنے ہاتھ کانوں کے برابر تک اٹھائے، پھر دایاں ہاتھ بائیں پر رکھا، پھر رکوع کیا تو ہاتھ کانوں کے برابر اٹھائے، پھر اپنی ہتھیلیاں گھٹنوں پر رکھیں، پھر سر اٹھایا تو ہاتھ کانوں کے برابر اٹھائے، پھر سجدہ کیا تو اپنا سر اپنی ہتھیلیوں کے درمیان رکھا، پھر اسی طرح دوسری رکعت پڑھی، پھر بیٹھے تو اپنا بایاں پاؤں بچھایا، پھر دعا کی، اور اپنی بائیں ہتھیلی اپنے بائیں گھٹنے پر اور دائیں ہتھیلی اپنے دائیں گھٹنے پر رکھی، اور شہادت کی انگلی سے دعا کی۔