المعجم الكبير للطبراني
باب الواو— حرف واؤ سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
عبد الجبار بن وائل، عن أبيه أبو إسحاق، عن عبد الجبار بن وائل باب باب: عبدالجبار بن وائل کی اپنے والد سیدنا وائل بن حجر رضی اللہ عنہ سے روایات — ابواسحاق کی عبدالجبار بن وائل سے روایات
حدیث نمبر: 18255
حَدَّثَنَا الْمِقْدَامُ بْنُ دَاوُدَ، ثنا أَسَدُ بْنُ مُوسَى، ح وَحَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ الْمُثَنَّى، ثنا مُسَدَّدٌ قَالَا ثنا أَبُو الْأَحْوَصِ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ عَبْدِ الْجَبَّارِ بْنِ وَائِلٍ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: " صَلَّيْتُ مَعَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَرَأَ بِفَاتِحَةِ الْكِتَابِ، فَلَمَّا فَرَغَ مِنْهَا قَالَ: «آمِينَ» يَمُدُّ بِهَا صَوْتَهُ "ترجمہ
سیدنا وائل بن حجر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، فرماتے ہیں: ”میں نے رسول اللہ ﷺ کے ساتھ نماز پڑھی، آپ ﷺ نے سورۃ فاتحہ پڑھی، جب اس سے فارغ ہوئے تو ”آمین“ کہی اور اپنی آواز کو اس کے ساتھ کھینچا۔“