المعجم الكبير للطبراني
باب الجيم— حرف جیم سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
باب (أحاديث 1804–1822) باب: (احادیث 1804 تا 1822)
حدیث نمبر: 1812
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ النَّضْرِ الْأَزْدِيُّ، ثنا مُعَاوِيَةُ بْنُ عَمْرٍو، ثنا زَائِدَةُ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنِ الْمُسَيَّبِ بْنِ رَافِعٍ، عَنْ تَمِيمِ بْنِ طَرَفَةَ، عَنْ جَابِرٍ، قَالَ: دَخَلَ عَلَيْنَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، الْمَسْجِدَ فَرَآهُمْ رَافِعِي أَيْدِيهِمْ فِي الصَّلَاةِ، فَقَالَ: «مَا لِي أَرَاهُمْ رَافِعِي أَيْدِيهِمْ كَأَنَّهَا أَذْنَابُ الْخَيْلِ الشُّمُسِ؟ اسْكُنُوا فِي الصَّلَاةِ»ترجمہ
تمیم بن طرفہ، سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں: رسول اللہ ﷺ مسجد میں ہمارے پاس تشریف لائے تو دیکھا کہ وہ نماز میں اپنے ہاتھ اٹھائے ہوئے ہیں، تو فرمایا: ”مجھے کیا ہوا کہ میں انہیں اپنے ہاتھ اس طرح اٹھائے دیکھتا ہوں جیسے سرکش گھوڑوں کی دمیں؟ نماز میں پرسکون رہو۔“