المعجم الكبير للطبراني
باب الميم— حرف میم سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
عبدة بن أبي لبابة، عن وراد باب: عبدہ بن ابی لبابہ کی وراد سے روایات
حدیث نمبر: 18055
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ يَحْيَى بْنِ حَمْزَةَ الدِّمَشْقِيُّ، حَدَّثَنِي أَبِي، عَنْ أَبِيهِ، حَدَّثَنِي النُّعْمَانُ بْنُ الْمُنْذِرِ، أَنَّ عَبْدَةَ بْنَ أَبِي لُبَابَةَ، حَدَّثَنِي وَرَّادٌ، مَوْلَى الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ، قَالَ: أَمَرَنِي الْمُغِيرَةُ أَنْ أَكْتُبَ، إِلَى مُعَاوِيَةَ: أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَقُولُ فِي دُبُرِ كُلِّ صَلَاةٍ: «لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ، لَهُ الْمُلْكُ، وَلَهُ الْحَمْدُ، وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ، اللهُمَّ لَا مَانِعَ لِمَا أَعْطَيْتَ، وَلَا مُعْطِيَ لِمَا مَنَعْتَ، وَلَا يَنْفَعُ ذَا الْجَدِّ مِنْكَ الْجَدُّ»ترجمہ
وراد، سیدنا مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ کے آزاد کردہ غلام، کہتے ہیں: مغیرہ رضی اللہ عنہ نے مجھے حکم دیا کہ میں معاویہ رضی اللہ عنہ کو لکھوں کہ رسول اللہ ﷺ ہر نماز کے بعد فرمایا کرتے تھے: ”اللہ کے سوا کوئی سچا معبود نہیں، وہ اکیلا ہے، اس کا کوئی شریک نہیں، اسی کی بادشاہت ہے اور اسی کے لیے تمام تعریفیں ہیں، اور وہ ہر چیز پر قادر ہے۔ اے اللہ! جو تو دے اسے کوئی روکنے والا نہیں، اور جو تو روک لے اسے کوئی دینے والا نہیں، اور کسی بزرگی والے کو اس کی بزرگی تیرے مقابلے میں کوئی فائدہ نہیں دیتی۔“