المعجم الكبير للطبراني
باب الجيم— حرف جیم سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
باب (أحاديث 1804–1822) باب: (احادیث 1804 تا 1822)
حدیث نمبر: 1805
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ خَالِدٍ الْحَرَّانِيُّ، حَدَّثَنِي أَبِي، ثنا زُهَيْرٌ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنِ الْمُسَيَّبِ بْنِ رَافِعٍ، عَنْ تَمِيمِ بْنِ طَرَفَةَ، عَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ، قَالَ: دَخَلَ عَلَيْهِمْ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُمْ رَافِعُونَ أَبْصَارَهُمْ، فَقَالَ: «لَيَنْتَهِيَنَّ أَقْوَامٌ عَنْ رَفْعِهِمْ أَبْصَارَهُمْ إِلَى السَّمَاءِ فِي الصَّلَاةِ أَوْ لَا تَرْجِعُ إِلَيْهِمْ»ترجمہ
تمیم بن طرفہ، سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں: رسول اللہ ﷺ ان کے پاس تشریف لائے جبکہ وہ اپنی نگاہیں اٹھائے ہوئے تھے، تو فرمایا: ”کچھ لوگ نماز میں اپنی نگاہیں آسمان کی طرف اٹھانے سے ضرور باز آجائیں، ورنہ ان کی نگاہیں واپس نہ آئیں۔“