حدیث نمبر: 1803
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْحَاقَ، ثنا سَهْلُ بْنُ عُثْمَانَ، ثنا ابْنُ فُضَيْلٍ الْمُحَارِبِيُّ، عَنْ أَشْعَثَ، ح وَحَدَّثَنَا عَبْدَانُ بْنُ أَحْمَدَ، ثنا وَاصِلُ بْنُ عَبْدِ الْأَعْلَى، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلٍ، عَنْ أَشْعَثَ بْنِ سَوَّارٍ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ مُدْرِكٍ، عَنْ تَمِيمِ بْنِ طَرَفَةَ، عَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ، قَالَ: صَلَّيْنَا مَعَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَوْمَأَ إِلَيْنَا أَنِ اجْلِسُوا فَجَلَسْنَا، فَقَالَ: «مَا يَمْنَعُكُمْ أَنْ تَصُفُّوا كَمَا تَصُفُّ الْمَلَائِكَةُ عِنْدَ الرَّحْمَنِ؟» قَالُوا: وَكَيْفَ يَصُفُّونَ يَا رَسُولَ اللهِ؟ قَالَ: «يُتِمُّونَ الصُّفُوفَ الْأُولَى ويَرْصُفُونَ فِي الصُّفُوفِ رَصْفًا أَوْ يَرُصُّوها رَصًّا»
ترجمہ

علی بن مدرک، تمیم بن طرفہ سے، وہ سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں، انہوں نے فرمایا: ہم نے رسول اللہ ﷺ کے ساتھ نماز پڑھی تو آپ ﷺ نے ہمیں اشارہ کیا کہ بیٹھ جاؤ، تو ہم بیٹھ گئے، پھر آپ ﷺ نے فرمایا: ”تمہیں کیا چیز روکتی ہے کہ تم اس طرح صف نہ باندھو جیسے فرشتے رحمن کے پاس صف باندھتے ہیں؟“ لوگوں نے کہا: یا رسول اللہ، وہ کس طرح صف باندھتے ہیں؟ فرمایا: ”وہ اگلی صفوں کو مکمل کرتے ہیں اور صفوں میں مل کر کھڑے ہوتے ہیں، خوب مل کر کھڑے ہوتے ہیں۔“

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب الجيم / حدیث: 1803
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 2، صفحہ 200، حدیث 1816