المعجم الكبير للطبراني
باب الميم— حرف میم سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
المغيرة ابن بنت المغيرة، عن المغيرة باب: مغیرہ، جو سیدنا مغیرہ رضی اللہ عنہ کے نواسے (بیٹی کے بیٹے) ہیں، کی ان سے روایت
حدیث نمبر: 18019
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثنا أَبُو نُعَيْمٍ، ثنا مَسْلَمَةُ بْنُ نَوْفَلٍ، عَنِ الْمُغِيرَةِ ابْنِ بِنْتِ الْمُغِيرَةِ قَالَ: مَرَّ الْمُغِيرَةُ بْنُ شُعْبَةَ بِالْحِيرَةِ، فَإِذَا قَوْمٌ قَدْ نَصَبُوا ثَعْلَبًا يَرْمُونَهَ غَرَضًا، فَوَقَفَ عَلَيْهِمْ فَقَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ «نَهَى عَنِ الْمُثْلَةِ»ترجمہ
سیدنا مغیرہ رضی اللہ عنہ کے نواسے مغیرہ کہتے ہیں: مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ حیرہ کے مقام سے گزرے تو دیکھا کہ کچھ لوگوں نے ایک لومڑی کو نشانہ بنا کر کھڑا کر رکھا ہے اور اس پر تیر چلا رہے ہیں، تو وہ ان کے پاس رک گئے اور فرمایا: میں نے رسول اللہ ﷺ کو مثلہ (جاندار کو نشانہ بنانے) سے منع کرتے سنا ہے۔