حدیث نمبر: 1800
حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ الْمُثَنَّى، ثنا مُسَدَّدٌ، ثنا يَحْيَى، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنِ الْمُسَيَّبِ بْنِ رَافِعٍ، عَنْ تَمِيمِ بْنِ طَرَفَةَ، عَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «أَلَا تَصُفُّونَ كَمَا تَصُفُّ الْمَلَائِكَةُ الَّذِينَ عِنْدَ رَبِّهِمْ؟» قَالُوا: وَكَيْفَ تَصُفُّ الْمَلَائِكَةُ الَّذِينَ عِنْدَ رَبِّهِمْ؟ قَالَ: «يُقِيمُونَ الصُّفُوفَ الْأُولَى ويَتَرَصُّونَ فِي الصَّفِّ»
ترجمہ

تمیم بن طرفہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”کیا تم اس طرح صف نہیں باندھتے جیسے وہ فرشتے صف باندھتے ہیں جو اپنے رب کے پاس ہیں؟“ لوگوں نے کہا: وہ فرشتے جو اپنے رب کے پاس ہیں کس طرح صف باندھتے ہیں؟ فرمایا: ”وہ اگلی صفوں کو سیدھا رکھتے ہیں اور صف میں مل کر کھڑے ہوتے ہیں۔“

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب الجيم / حدیث: 1800
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 2، صفحہ 200، حدیث 1813