المعجم الكبير للطبراني
باب الجيم— حرف جیم سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
عامر بن سعد بن أبي وقاص، عن جابر بن سمرة باب: عامر بن سعد بن ابی وقاص کی سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 1791
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ بْنُ غَنَّامٍ، ثنا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، ح وَحَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثنا إِسْحَاقُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الطَّالْقَانِيُّ، قَالَا: ثنا حَاتِمُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ، عَنِ الْمُهَاجِرِ بْنِ مِسْمَارٍ، عَنْ عَامِرِ بْنِ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ، عَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ، قَالَ: سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، عَشِيَّةَ جُمُعَةٍ رَجَمَ مَاعِزًا الْأَسْلَمِيَّ يَقُولُ: «عُصْبَةٌ مِنَ الْمُسْلِمِينَِ يَفْتَحُونَ الْبَيْتَ الْأَبْيَضَ» ، قُلْتُ: كِسْرَى؟ قَالَ: «كِسْرَى»ترجمہ
عامر بن سعد بن ابی وقاص بیان کرتے ہیں کہ سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میں نے نبی کریم ﷺ کو اس جمعہ کی شام کو، جس میں ماعز اسلمی رضی اللہ عنہ کو رجم کیا گیا تھا، یہ فرماتے سنا: ”مسلمانوں کی ایک جماعت سفید محل فتح کرے گی“، میں نے کہا: کسریٰ کا محل؟ فرمایا: ”کسریٰ کا محل۔“