المعجم الكبير للطبراني
باب الميم— حرف میم سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
مطيع بن الأسود العدوي القرشي " وهو مطيع بن الأسود بن حارثة بن نضلة بن جريان بن عوف بن عبيد عويج بن عدي بن كعب، وأمه العجماء بنت يمان بن الفضل بن عفيف بن كلب بن حيشية الخزاعي " باب: سیدنا مطیع بن اسود عدوی قرشی رضی اللہ عنہ (آپ مطیع بن اسود بن حارثہ بن نضلہ بن جریان بن عوف بن عبید عویج بن عدی بن کعب ہیں، آپ کی والدہ عجماء بنت یمان بن فضل بن عفیف بن کلب بن حیشیہ خزاعیہ تھیں)
حدیث نمبر: 17824
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَيُّوبَ، صَاحِبُ الْمَغَازِي، ثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعْدٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ، حَدَّثَنِي شُعْبَةُ بْنُ الْحَجَّاجِ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ أَبِي السَّفَرِ، عَنْ عَامِرٍ الشَّعْبِيِّ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ مُطِيعِ بْنِ الْأَسْوَدِ، عَنْ أَبِيهِ مُطِيعٍ - وَكَانَ اسْمُهُ الْعَاصِ فَسَمَّاهُ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مُطِيعًا - قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حِينَ قَتَلَ هَؤُلَاءِ الرَّهْطَ يَقُولُ: «لَا تُغْزَى مَكَّةُ بَعْدَ هَذَا الْعَامِ، وَلَا يُقْتَلُ مِنْ قُرَيْشٍ بَعْدَ هَذَا الْعَامِ صَبْرًا أَحَدٌ»ترجمہ
سیدنا مطیع بن اسود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے - آپ کا نام پہلے عاص تھا، رسول اللہ ﷺ نے آپ کا نام مطیع رکھا - وہ کہتے ہیں: میں نے رسول اللہ ﷺ کو، جس وقت آپ نے اس گروہ کو قتل کیا، یہ فرماتے سنا: ”اس سال کے بعد مکہ پر کبھی لشکر کشی نہیں کی جائے گی، اور اس سال کے بعد قریش میں سے کسی کو بھی قید کر کے بلا مقابلہ قتل نہیں کیا جائے گا۔“