المعجم الكبير للطبراني
باب الميم— حرف میم سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
حبيب بن عبيد الرحبي، عن المقدام باب: حبیب بن عبید رحبی کی سیدنا مقدام رضی اللہ عنہ سے روایات
حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ زِبْرِيقٍ الْحِمْصِيُّ، ثنا أَبِي، ح وَحَدَّثَنَا عُمَارَةُ بْنُ وَثِيمَةَ الْمِصْرِيُّ، وَعَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مُعَاوِيَةَ الْعُتْبِيُّ، قَالَا: ثنا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ زِبْرِيقٍ الْحِمْصِيُّ، ثنا عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ سَالِمٍ، عَنِ الزُّبَيْدِيِّ، حَدَّثَنِي الْفُضَيْلُ بْنُ فَضَالَةَ، أَنَّ حَبِيبَ بْنَ عُبَيْدٍ حَدَّثَهُ، أَنَّ الْمِقْدَامَ حَدَّثَهُمْ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " أَطِيعُوا أُمَرَاءَكُمْ مَهْمَا كَانَ، فَإِنْ أَمَرُوكُمْ بِشَيْءٍ مِمَّا جِئْتُكُمْ بِهِ فَإِنَّهُمْ يُؤْجَرُونَ عَلَيْهِ وَتُؤْجَرُونَ بِطَاعَتِهِمْ، وَإِنْ أَمَرُوكُمْ بِشَيْءٍ مِمَّا لَمْ آتِكُمْ بِهِ فَإِنَّهُ عَلَيْهِمْ وَأَنْتُمْ مِنْهُ بَرَاءٌ، ذَلِكَ بِأَنَّكُمْ إِذَا لَقِيتُمُ اللهَ قُلْتُمْ: رَبَّنَا، لَا ظُلْمَ، فَيَقُولُ: لَا ظُلْمَ، فَتَقُولُونَ: رَبَّنَا، أَرْسَلْتَ إِلَيْنَا رُسُلًا فَأَطَعْنَاهُمْ بِإِذْنِكَ وَاسْتَخْلَفْتَ عَلَيْنَا خُلَفَاءَ فَأَطَعْنَاهُمْ بِإِذْنِكَ، وَأَمَّرْتَ عَلَيْنَا أُمَرَاءَ فَأَطَعْنَاهُمْ لَكَ، فَيَقُولُ: صَدَقْتُمْ، هُوَ عَلَيْهِمْ وَأَنْتُمْ مِنْهُ بَرَاءٌ "سیدنا مقدام رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اپنے حکمرانوں کی اطاعت کرو، جیسے بھی ہوں، اگر وہ تمہیں ان باتوں میں سے کسی بات کا حکم دیں جو میں تمہارے پاس لے کر آیا ہوں تو انہیں بھی اس پر اجر ملے گا اور تمہیں بھی ان کی اطاعت پر اجر ملے گا، اور اگر وہ تمہیں ایسی بات کا حکم دیں جو میں تمہارے پاس لے کر نہیں آیا تو وہ ان پر ہے اور تم اس سے بری ہو، کیونکہ جب تم اللہ سے ملو گے تو کہو گے: اے ہمارے رب! کوئی ظلم نہیں، تو وہ فرمائے گا: کوئی ظلم نہیں، پھر تم کہو گے: اے ہمارے رب! تو نے ہماری طرف رسول بھیجے تو ہم نے تیری اجازت سے ان کی اطاعت کی، اور تو نے ہم پر خلیفے مقرر کیے تو ہم نے تیری اجازت سے ان کی اطاعت کی، اور تو نے ہم پر امیر مقرر کیے تو ہم نے تیرے لیے ان کی اطاعت کی، تو وہ فرمائے گا: تم نے سچ کہا، یہ ان پر ہے اور تم اس سے بری ہو۔“