المعجم الكبير للطبراني
باب الميم— حرف میم سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
الشعبي، عن المقدام بن معدي كرب باب: شعبی کی سیدنا مقدام بن معدی کرب رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 17756
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ دَاوُدَ الْمَكِّيُّ، ثنا عَمْرُو بْنُ مَرْزُوقٍ، أَنَا شُعْبَةُ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، عَنْ أَبِي كَرِيمَةَ، أَنَّهُ سَمِعَ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «لَيْلَةُ الضَّيْفِ حَقٌّ عَلَى كُلِّ مُسْلِمٍ، وَمَنْ أَصْبَحَ الضَّيْفُ بِفِنَائِهِ فَهُوَ لَهُ حَقٌّ أَوْ دَيْنٌ، إِنْ شَاءَ اقْتَضَاهُ، وَإِنْ شَاءَ تَرَكَهُ»ترجمہ
سیدنا ابوکریمہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے نبی کریم ﷺ کو یہ فرماتے سنا: ”مہمان کی ایک رات کی مہمانی ہر مسلمان پر حق ہے، اور جو مہمان کسی کے صحن میں صبح کرے تو یہ اس کے لیے حق یا قرض ہے، چاہے وہ اسے وصول کرے یا چھوڑ دے۔“