المعجم الكبير للطبراني
باب الميم— حرف میم سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
عبيد الله بن عدي بن الخيار، عن المقداد باب: عبیداللہ بن عدی بن خیار کی سیدنا مقداد رضی اللہ عنہ سے روایات
حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ الْحَسَنِ الْخَفَّافُ الْمِصْرِيُّ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ صَالِحٍ، ثنا ابْنُ وَهْبٍ، أَخْبَرَنِي أُسَامَةُ بْنُ زَيْدٍ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَزِيدَ اللَّيْثِيِّ ثُمَّ الْجُنْدَعِيِّ، أَنَّ عُبَيْدَ اللهِ بْنَ عَدِيِّ بْنِ الْخِيَارِ أَخْبَرَهُ، أَنَّ الْمِقْدَادَ بْنَ عَمْرٍو الْكِنْدِيَّ - كَانَ حَلِيفًا لِبَنِي زُهْرَةَ، وَكَانَ مِمَّنْ شَهِدَ بَدْرًا مَعَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حَدَّثَهُ أَنَّهُ قَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ، إِنْ لَقِيتُ رَجُلًا مِنَ الْكُفَّارِ فَاقْتَتَلْنَا فَضَرَبَ إِحْدَى يَدَيَّ بِالسَّيْفِ فَقَطَعَهَا ثُمَّ لَاذَ مِنِّي بِشَجَرَةٍ، فَقَالَ: أَسْلَمْتُ لِلَّهِ، أَأَقْتُلُهُ يَا رَسُولَ اللهِ بَعْدَ أَنْ قَالَهَا؟ فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «لَا تَقْتُلْهُ» ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ إِنَّهُ قَطَعَ إِحْدَى يَدَيَّ، ثُمَّ قَالَ بَعْدَ مَا قَطَعَهَا أَفَأَقْتُلُهُ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «لَا تَقْتُلْهُ، فَإِنَّكَ» إِنْ قَتَلْتَهُ، فَإِنَّهُ بِمَنْزِلَتِكَ قَبْلَ أَنْ تَقْتُلَهُ، وَأَنْتَ بِمَنْزِلَتِهِ قَبْلَ أَنْ يَقُولَ كَلِمَتَهُ الَّتِي قَالَ "سیدنا مقداد بن عمرو کندی رضی اللہ عنہ - جو بنو زہرہ کے حلیف تھے اور بدر کی جنگ میں رسول اللہ ﷺ کے ساتھ شریک تھے - نے بتایا کہ انہوں نے کہا: یا رسول اللہ! اگر میری اور کافروں میں سے کسی شخص کی مڈبھیڑ ہو جائے اور ہم لڑ پڑیں، وہ تلوار سے میرا ایک ہاتھ کاٹ ڈالے، پھر وہ مجھ سے بچنے کے لیے ایک درخت کی آڑ میں چھپ جائے، اور کہے: میں اللہ کے لیے مسلمان ہو گیا، کیا میں اسے اس کے یہ کہنے کے بعد قتل کر دوں، یا رسول اللہ؟ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اسے قتل مت کرو۔“ انہوں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! اس نے تو میرا ایک ہاتھ کاٹا، پھر کاٹنے کے بعد یہ بات کہی، کیا میں اسے قتل کر دوں؟ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اسے قتل مت کرو، کیونکہ اگر تم نے اسے قتل کیا تو وہ اس حالت میں ہو گا جس میں تم اسے قتل کرنے سے پہلے تھے، اور تم اس حالت میں ہو گے جس میں وہ اپنی کہی ہوئی بات کہنے سے پہلے تھا۔“