المعجم الكبير للطبراني
باب الميم— حرف میم سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
عياض أبو خالد البجلي، عن معقل بن يسار باب: عیاض ابوخالد بجلی کی سیدنا معقل بن یسار رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 17662
حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ الْمُثَنَّى، ثنا مُسَدَّدٌ، ثنا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، عَنْ شُعْبَةَ، حَدَّثَنِي عِيَاضٌ أَبُو خَالِدٍ، قَالَ: كَانَ بَيْنَ جَارَيْنِ لِي يَمِينٌ، فَصَارَتِ الْيَمِينُ عَلَى أَحَدِهِمَا، فَسَمِعْتُ مَعْقِلَ بْنَ يَسَارٍ يَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَنْ حَلَفَ عَلَى يَمِينٍ يَقْتَطِعُ بِهَا مَالَ أَخِيهِ لَقِيَ اللهَ وَهُوَ عَلَيْهِ غَضْبَانُ»ترجمہ
…عیاض ابوخالد کہتے ہیں: میرے دو پڑوسیوں کے درمیان ایک قسم کا معاملہ ہوا، تو یہ قسم ان میں سے ایک پر آ پڑی، تو میں نے سیدنا معقل بن یسار رضی اللہ عنہ کو یہ کہتے سنا: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جو شخص کسی ایسی قسم پر جھوٹی قسم کھائے جس سے وہ اپنے بھائی کا مال ہتھیا لے، وہ اللہ سے اس حال میں ملے گا کہ وہ اس پر غضب ناک ہو گا۔“