المعجم الكبير للطبراني
باب الميم— حرف میم سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
أبو الأشهب جعفر بن حيان العطاردي، عن الحسن باب: ابوالاشہب جعفر بن حیان عطاردی کی حسن (بصری) سے روایات
حدیث نمبر: 17608
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْحَاقَ التُّسْتَرِيُّ، ثنا شَيْبَانُ بْنُ فَرُّوخٍ، ح وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدُوسِ بْنِ كَامِلٍ، وَمُوسَى بْنُ هَارُونَ، قَالَا: ثنا عَلِيُّ بْنُ الْجَعْدِ، قَالَا: ثنا أَبُو الْأَشْهَبِ، عَنِ الْحَسَنِ، قَالَ: عَادَ عُبَيْدُ اللهِ بْنُ زِيَادٍ مَعْقِلَ بْنَ يَسَارٍ فِي مَرَضِهِ الَّذِي قُبِضَ فِيهِ، فَقَالَ مَعْقِلٌ: إِنِّي مُحَدِّثُكَ بِحَدِيثٍ سَمِعْتُهُ مِنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، لَوْ عَلِمْتُ أَنَّ لِي حَيَاةً مَا حَدَّثْتُكَ بِهِ، سَمِعْتُهُ يَقُولُ: «مَا مِنْ عَبْدٍ يَسْتَرْعِيهِ اللهُ رَعِيَّةً يَمُوتُ يَوْمَ يَمُوتُ غَاشًّا لِرَعِيَّتِهِ إِلَّا حَرَّمَ اللهُ عَلَيْهِ الْجَنَّةَ» وَاللَّفْظُ لِعَلِيِّ بْنِ الْجَعْدِترجمہ
ابوالاشہب جعفر بن حیان عطاردی رحمہ اللہ حسن (بصری) رحمہ اللہ سے روایت کرتے ہیں، وہ بیان کرتے ہیں: عبیداللہ بن زیاد نے سیدنا معقل بن یسار رضی اللہ عنہ کی اس بیماری میں عیادت کی جس میں ان کی وفات ہوئی۔ تو معقل رضی اللہ عنہ نے کہا: میں تمہیں ایک ایسی حدیث سناتا ہوں جو میں نے رسول اللہ ﷺ سے سنی، اگر مجھے معلوم ہوتا کہ میری زندگی باقی ہے تو میں یہ حدیث تمہیں نہ سناتا۔ میں نے آپ ﷺ کو یہ فرماتے سنا: ”جس بندے کو بھی اللہ کسی رعیت کا نگہبان بنائے اور وہ اپنی رعیت کے ساتھ خیانت کرتے ہوئے مر جائے تو اللہ تعالیٰ اس پر جنت حرام کر دیتا ہے۔“